محکمہ داخلہ پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کسی بھی تنظیم اور این جی اوز پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی تنظیم، این جی اوز یا ایسوسی ایشن چندہ اکھٹا نہیں کریگی، بغیر اجازت چندہ یا زکوۃ اکھٹا کرنے پر پابندی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب سے چندہ اکھٹا کرنے کی اجازت لینا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے نام بدل کر چندہ اکھٹے کرنے کا انکشاف پر کیا گیا۔ بہت سی جعلی این جی اوز اور ایسوسی ایشن ماہانہ کروڑوں روپے چندہ اکھٹی کرتی رہی ہیں۔












