مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، ہند واڑہ میں بھارتی فوج کا محاصرہ تیسرے روز بھی جاری، قابض فوج نے کئی مکانات تباہ کردیے، مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہند واڑہ میں 60سے زائد گھنٹے سے جاری محاصرے کے دوران حملوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے 5اہلکار ہلاک ہوئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد تین ہوگئی، حریت رہنما سید علی گیلانی کہتے ہیں بھارت فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی طرح کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں محاصرے کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف پوری طرح اعلان جنگ کر رکھا ہے،بھارت کشمیر میں مسلمان آبادی کو بالکل ویسے ہی مظالم کا شکار بنا رہا ہے جیسے فلسطین میں اسرائیل کر رہا ہے۔

سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے جماعت اسلامی پر پابندی اور جماعت اسلامی رہنماؤں، کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام اسکولوں کی بندش سے ہزاروں طلبا متاثر ہوئے ہیں، جماعت اسلامی کے خلاف کارروائیاں بھارت کی مسلم دشمن کارروائیاں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY