فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں وحشیانہ حملوں اور بم باری کے دو روز بعد اسرائیل کا بڑا فوجی آپریشن ختم، جنین میں ہرطرف تباہی کے مناظرپھیلے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں تباہ عمارتیں اور گاڑیاں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کی روداد سنا رہی ہیں۔

اسرائیل افواج نے مغربی کنارے میں بمباری اور ڈرون حملے کئے، بلڈوزر سے مکانات گرا کر تباہی پھیلا دی جس سے 3 ہزار افراد بے گھر ہو گئے،اسرائیلی افواج نے مساجد کے دروازوں پر بھی ملبہ ڈال دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY