امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شیناہن نے وینزویلا کے بحران کے تناظر میں اپنا دورہ یورپ منسوخ کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا میں خفیہ معلومات جمع کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی ممکنہ حکم نامے پر بخوبی عمل کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ مزید اس حوالے سے کیا کرنے والے ہیں۔ دریں اثناء وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY