اقوام متحدہ کے اعلیٰ اہلکار نوٹ اوسٹبے نے جمعے کے دن میانمار پر زور دیا ہے کہ باغیوں کے خلاف کارروائی میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔
جمعرات کے دن ہی میانمار کی سکیورٹی فورسز نے راکھین ریاست میں ایک کارروائی میں چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں 275 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
اوسٹبے مے کہا ہے کہ اطراف کو شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔ اس تناظر میں انہوں نے عالمی ادارے کے تعاون و مدد کی پیش کش بھی کی ہے۔












