برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے بریگزٹ کے حوالے سے نیا منصوبہ آج ملکی پارلیمان کے سامنے پیش کریں گی۔ یورپی پارلیمان کے ساتھ بریگزٹ کے اس مجوزہ منصوبے پر برطانوی پارلیمان میں ووٹنگ 29 جنوری کو متوقع ہے۔

اگر برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ معاہدے پر اتفاق نہ ہو پایا تو اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ برطانیہ کو کسی معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین کو چھوڑنا پڑے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے لیے 29 مارچ کی تاریخ طے ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بھی برطانوی پارلیمان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کو جتنا جلد ہو سکے واضح کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY