پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا: مفتاح اسماعیل

0
1149

سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہےکہ اسٹیٹ بینک پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کرےگا، حکومت کے لیے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نےکہا کہ سپریم کورٹ کا براہ راست اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل بھی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پیسے نہیں نکلوا سکتے، اس حکم پر عمل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری بھی ضروری نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY