وزیراعظم عمران خان نے صدارتی نظام سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدارتی نظام کے بارے کوئی سوچ ہی موجود نہیں ہے، ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے، اس لیے غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ قانون سازی کے لیے پیش کردہ بلوں پر اپوزیشن کتناساتھ دیتی ہے، بلوں کا تعلق سیاست سے نہیں عوام سے ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے مگر این آر او نہیں ملے گا۔
عمران خان نے کہا کہ اسد عمر آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، وہ زبردست آدمی ہیں۔












