وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیبیا کے جنگی سردار خلیفہ حفتر کے ساتھ پیر پندرہ اپریل کو ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ بیان کے مطابق ٹرمپ کی گفتگو کا مرکز انسداد دہشت گردی اور لیبیا میں امن و استحکام کی بحالی تھا۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کے لیبیا میں انسداد دہشت گردی اور خام تیل کے ذخائر کی حفاظت کے حوالے سے ادا کیے گئے غیرمعمولی کردار کا اعتراف کیا۔
اس گفتگو میں لیبیا میں مستحکم جمہوری سیاسی نظام کی ضرورت پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر نے حفتر کے ساتھ بات چیت ایسے وقت میں کی جب اُن کی لیبین نیشنل آرمی دارالحکومت طرابلس پر چڑھائی کیے ہوئے ہے۔












