اطالوی شہر تاؤرمینا میں سات بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی سیون کا سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے تحفظ ماحول اور شدت پسندی کی روک تھام سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جاری ہونے والی ایک دستاویز میں انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیوں اور سماجی ویب سائٹ سے شدت پسندانہ مواد فوری طور پر ہٹانے کیے لیے مزید اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔ جی سیون میں امریکا، کینیڈا، جاپان، اٹلی، فرانس، برطانیہ اور جرمنی شامل ہیں۔ یہ اجلاس دو روز تک جاری رے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY