ايران کے جوہری ڈيل سے جزوی طور پر عليحدہ ہو جانے کا امکان

0
708

ايران اپنی جوہری سرگرميوں کو محدود رکھنے سے متعلق چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ سن 2015 ميں طے پانے والے معاہدے سے جزوی طور پر عليحدگی اختيار کر سکتا ہے۔

یہ بات دو ايرانی اخبارات نے پیر کے روز لکھی۔ امکان ہے کہ صدر حسن روحانی اس بارے ميں ایک اعلان عين اسی دن کريں گے، جس روز ٹھیک ايک سال پہلے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے يکطرفہ طور پر واشنگٹن کی اس ڈيل سے عليحدگی کے اعلان کرتے ہوئے ايران کے خلاف اقتصادی پابندياں بحال کر دی تھيں۔

يہ اعلان بدھ آٹھ مئی کو متوقع ہے۔ صدر روحانی کے دفتر نے البتہ فی الحال اس کی تصديق نہيں کی۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق ايران اب تک اس معاہدے کی پاسداری کرتا آيا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY