میں جلد وطن واپس لوٹوں گا، مخالفین جھوٹے ثابت ہوں گے: شہباز شریف

0
693

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بھگانے کی خواہش رکھنے والے خود بھاگ گئے۔ میں جلد وطن واپس لوٹوں گا، سیاسی مخالفین ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوں گے۔

میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کی جیل منتقلی پر ان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎ہم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ الزامات سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں ہیں۔

میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم ‎نواز شریف نے اپنی جرات اور بہادری سے ثابت کیا کہ وہ ایک دلیر، سچے اور حقیقی قائد ہیں لیکن دوسری جانب ‎وقت نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہمیں بھگانے کی خواہش رکھنے والے خود بھاگ گئے۔ میں جلد وطن واپس لوٹوں گا، سیاسی مخالفین ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ‎بیٹی مریم اور حمزہ شہباز مخلص کارکنوں کے ہمراہ اپنے قائد کو جیل تک الوداع کرنے جائیں گے۔ ‎جیل کے یہ دروازے نواز شریف کو عوام سے زیادہ عرصے تک دور نہیں رکھ سکتے۔ ‎کارکنوں کو اپنے قائد کو جیل تک الوداع کرنے کی اجازت نہ دینا حکومت کے خوف کا ثبوت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY