امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے آئینی مدت میں الیکشن کیلئے ہماری درخواست پر ایکشن نہیں لیا۔ اہم ترین قومی مسئلے پر سپریم کورٹ سے 29 اگست کو رجوع کیا تھا۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی استحکام کا ذریعہ ہیں، سابق حکمران جماعتیں الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا نگراں حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔












