جاپان میں ایک روز میں 84 ہزار 934 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمیٰ نے ہفتے کے روز کورونا وائرس کے مزید 17 ہزار 433 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔ ٹوکیو میں یومیہ نئے متاثرین کی یہ دوسری سب سے بلند تعداد ہے۔
ہفتے کے دن کی یہ تعداد ایک ہفتہ پہلے کی نسبت تقریباً 1 اعشاریہ 6 گنا زیادہ ہے، جب ہفتے کے دن کے لیے بلند ترین تعداد کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔
ٹوکیو حکام کے مطابق شدید علیل افراد کی تعداد جمعہ کی نسبت 2 کے اضافے کے ساتھ 22 ہے۔
اوساکا میں حکام نے 10 ہزار 383 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے، آئے چی پریفی کچر میں 5 ہزار 613، فُوکُواوکا میں 4 ہزار 949، ہیوگو میں 4 ہزار 634، چیبا میں 3 ہزار 365، ہوکائیدو میں 3 ہزار2، کیوتو میں 2 ہزار 754، شیزُواوکا میں 1603، ہیروشیما میں 1356، گُنما میں 1 ہزار 99 اور کُماموتو نے 1 ہزار 40 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔












