امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو آج برطانيہ کے دورے پر ہيں۔ پومپيو عراق کے غير اعلانيہ دورے کے ايک روز بعد آج لندن پہنچے۔ اطلاع ہے کہ وہ برطانيہ کے يورپی يونين سے اخراج کے بعد امريکا کے ساتھ ’خصوصی باہمی تعلقات‘ کے ليے تجاويز سامنے رکھيں گے۔

امريکی وزير خارجہ ميزبان ملک کی وزير اعظم ٹيريزا مے اور اپنے ہم منصب جيريمی ہنٹ سے ملاقاتيں کر رہے ہيں۔ واضح رہے کہ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی آئندہ ماہ برطانيہ کا دورہ کرنے والے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY