مصری فوج کے مطابق جزیرہ نما سینائی میں ایک آپریشن کے دوران سولہ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مصری سرحدوں کو محفوظ بنانے کے اس آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس دوران پولیس کو دھماکا خیز ڈیوائسز اور آتشیں اسلحہ بھی ملا ہے۔ جزیرہ نما سینائی میں کئی مہینوں سے جاری آپریشن میں چھ سو پچاس مشتبہ عسکریت پسند اور پینتالیس فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY