پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاک فوج نے بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ کردی ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئی ہیں اور فوج نے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
اس کے علاوہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ کو بھی مکمل تباہ کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں، بھارت اور پاکستان دونوں امن و استحکام کو ترجیح دیں، دونوں ممالک ایسے اقدامات سےگریز کریں جن سےکشیدگی بڑھے، دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُر امن راستے پر واپس آئیں۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہےکہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کو پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت 57 مسافر طیارے فضا میں تھے، بھارت نے ائیرلائنز کے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، بھارتی حملوں میں 2 سال کی بچی نشانہ بنی اور بھارتی میڈیا اس پر جشن منارہا ہے،ہم جوابی کارروائی میں صرف بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنارہے ہیں، ہم بھارتی فوج کے ان پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے پاکستان پر فائرنگ ہو۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملےکیے جا رہے ہیں، بھارت میں کھلے عام مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گردوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے، بھارت نے غیرجانبدار سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکردیے، ہر کچھ سال بعد بھارت ایک جھوٹی کہانی بنا کر بیانیہ بنانا شروع کردیتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی قابض فوج کا معمول ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت ،امریکا ،کینیڈا اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا اسپانسر ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان میں حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بھارت سے ٹاسک دیے جاتے ہیں، بھارتی فوج کے اہلکار ان دہشت گردوں کو کارروائی کے لیے ٹاسک دیتے ہیں، بھارتی فوج کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کمیونیکشن کے ثبوت موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نےکل پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیا، بھارتی میڈیا جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر نے نماز جنازہ پڑھانے والے پر جھوٹا الزام لگایا، بھارتی حکومت کہہ رہی ہےکہ نماز جنازہ پڑھانے والا مارا گیا ہے، برکھادت جیسی بھارتی صحافی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جھوٹی خبریں نشر ہوئیں، عالمی میڈیا بھارتی میڈیا کی خبروں سےمتعلق تحقیقات کرلیا کرے۔
ہم ایل او سی پر بھارتی فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنارہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں میں 33 پاکستانی شہری شہید اور 62 افراد زخمی ہوئے، بھارت کشمیر کے معاملے کو اندرونی مسئلہ بتارہا ہے، بھارت نےایل او سی پر کشمیرمیں شہری علاقوں کونشانہ بنایا، بھارت آزاد کشمیر میں صرف شہریوں کو نشانہ بنارہاہے، ہم ایل او سی پر بھارت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہم ایل او سی پر صرف ملٹری پوسٹس کو نشانہ بناتے ہیں، ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، پہلگام اور اس کے بعد بھارت کی کارروائیاں ہمارے انسداد دہشت گردی آپریشن کو متاثرکرنےکے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے تمام آزاد میڈیا کو اپنے ہاں بند کردیا، ہم یہ اجازت نہیں دیں گے آپ کچھ عرصے بعد ایک کہانی گھڑیں، ہمیں بھارت کے اسٹیٹ کنٹرولڈ میڈیا کی ضرورت نہیں ہے، بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی کنونشن کی خلاف ورزی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر بھارت کہتا ہے تو اس کے لیے آزادانہ انکوائری کرالے، ہم کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی حمایت نہیں کرتے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ان کا اپنا نظریہ ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف آخری دیوار ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 6مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، حکومت پاکستان نے آزادانہ اورغیر جانبدارتحقیقات کی پیش کش کی، بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا، بھارت کی جانب سےپاکستان پر بغیرثبوت الزام کا سلسلہ بندہونا چاہئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے کی کوشش کرتا ہے، بھارت نے پاکستان پر حملہ بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کیا، بھارت نے مساجد پر بمباری کی، خواتین اور بچوں کو شہید کیا، بھارت سے مطالبہ ہے کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدارملک کو پیش کرے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی گولہ باری کا سامنا ہے اور بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بدقسمتی سے وہ جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان صرف چھوٹے ہتھیاروں سے جواب دے رہا ہے، ڈرون، راکٹ یا بڑے حملے نہیں کیے جا رہے، پاکستان لائن آف کنٹرول پر صرف اُن بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو پاکستانی علاقے میں فائرنگ کر رہی ہیں، یہ کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ ہم صرف چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ کسی بڑے حملے جیسا نہیں ہے جیسا کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے ایک سنسنی پھیلائی ہے، بھارت کی جانب سے ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے کہ پاکستان نے ڈرون، طیارے اور بین الاقوامی سرحد پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے جس کے کوئی ثبوت موجود نہیں، یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔
علاوہ ازیں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔
راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔
حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی 15 مقامات پرحملہ کرنے کی من گھڑت کہانی ہے، پاکستان جب حملہ کرے گا تو ہمیں یا بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا کو پتا چل جائے گا کہ یہ پاکستان نے حملہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے، بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے گرائے یہ شاید بھارت سے ہضم نہیں ہورہا ، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے یہ حرکتیں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب کے کسی شہری علاقے میں کوئی کارروائی نہیں کی، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہر ممکن اسٹریٹیجک احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں لہٰذا پاکستانی بہن بھائیوں کوئی گھبرانے کی ضرورت نہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں مسلح افواج دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔
پہلے 2019 میں ہم نے چائے پلائی تھی اب ہم نے چائے بھجوائی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھاکہ بھارت میں جنون پیدا کیا گیا کہ پاکستان میں 15 مقامات پر حملہ کیا گیا ہے، بھارت کی 15 مقامات پرحملہ کرنے کی من گھڑت کہانی ہے، بھارتی حکومت اور بھارتی آرمی کیا 18ویں صدی میں رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کب بھارتی حکومت تھیٹر اور سینما سے نکلے گی اور حقیقت میں آئے گی؟ بھارت جو ثبوت دکھارہا ہے، یہ خشک کھیت ہے کم از کم اس کو آگ ہی لگادیتے، پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی، پاکستان جب حملہ کرے گا تو ہمیں یا بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا کو پتا چل جائے گا کہ یہ پاکستان نے حملہ کیا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ جو بھی چیز پاکستان کی طرف آتی ہے اس پر پاکستان کی نظر ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈرون گرانے کی ویڈیو پریس کانفرنس میں چلائی اور کہا کہ یہ ڈرون بہت چھوٹے ہیں، سمجھا جاتا ہے کہ یہ پک نہیں ہوں گے لیکن ہم تو گراتے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ ان کو کہاں گرانا ہے، کس طرح گرانا ہے اور اب تک 29 بھارتی ڈرونز گرائے جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ دشمن فوجی یا شہری کی تمیز نہیں کرتا، ہماری اطلاع ہے کہ اب تک ڈرونز حملے سے تین شہادتیں ہوئی ہیں، بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ، گرائے گئے بھارتی ڈرونز کا فارنزک معائنہ کیا جارہا ہے، بھارتی میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز چلائی جارہی ہیں، امرتسر میں بھارتی تنصیبات کو بھارتی میزائلوں نے ہی نشانہ بنایا، بھارت کی میڈیا میں انجینئرڈ وار ہسٹریا نظرآرہی ہے ، ہم ایمان کی قوت سے اتنے عرصے سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی ڈرونز کا ملبہ ہم نے مختلف جگہوں سے اٹھایا ہے، بھارتی جنگی جہازوں کا ملبہ خود بھارت نے اٹھایا ہے، آج بھارتی ڈرونز کا ملبہ ہم نے اٹھایا ہے، پہلے ہم نے چائے پلائی تھی اب ہم نے چائے بھجوائی ہے، بھارتی ڈرون کا رخ ننکانہ صاحب کی طرف تھا، سوال یہ کہ بھارت ایسا کیوں کررہا ہے؟
ان کا کہنا تھاکہ وہ سمجھ نہیں سکتے کہ یہاں لوگ ان پر ہنس رہے ہیں، یہ پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ہے، اس فوج کے پیچھے اس کے عوام کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت سے آنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرادیے، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، چکوال، اٹک، بہاولپور، میانو، کراچی اور چھور میں ڈرونز کو گرایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں ڈرون گرنے سے فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے، میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سےاسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز بھیج رہا ہے جنہیں سوفٹ کِل اور ہارڈ کِل ہتھیاروں سےگرایا گیا ہے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے، افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، افواج پاکستان دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔
اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جیسے جیسے صورتِ حال آگے بڑھتی رہے گی، آپ کو میں اس حوالے سے آگاہ کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ-29 اور ایک ایس یو-30 طیارے کے ساتھ ساتھھ ایک کومبیٹ ڈرون بھی مار گرایا تھا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرا چکا ہے، اسرائیلی ساختہ ڈرون سوفٹ کِل اور ہارڈ کِل ہتھاروں سےگرائے ہیں، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، پاکستان کےمختلف علاقوں سےاسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔
جمعرات کے روز میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 7 اور 8 مئی کو بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، لاہور، گوجرانوالا ، چکوال میں ڈرونز کو ناکارہ بنادیا، بہاولپور ، میانو، کراچی اور چھور میں بھی ڈرونز کو ناکارہ بنادیا جب کہ اٹک میں ڈرونز کو ناکارہ بنادیا۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پربغیر ثبوت کے بے بنیادالزامات عائدکیے، پاکستان نے پہلگام واقعےکی معتبرعالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، کسی بھی خودمختار قوم کے پاس ایسے حالات میں جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔














These earthquakes in India are a warning from God to avoid strong earthquakes more mag 7 earthquake in India and in Pakistan the end of the war between India and Pakistan immediately on May 10, 2025.