بغاوت پر اکسانے کا کیس؛عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

0
744

اسلام آباد ہائیکورٹ نے افسران کیخلاف بغاوت پراکسانے کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے علاوہ عمران خان کو شامل تفتیش ہونے اور ہرسماعت پر عدالت حاضر ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پرچیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ہے۔عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی۔درخواست میں استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے،جان کو خطرات لاحق ہیں دوبارہ حملے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

عمران خان کی پیشی کے موقع پر2ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ۔ایف سی کے 420 اور رینجرز کے 300 اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دی۔ پولیس کے 4 ایس پیز اور 11 اے ایس پیز بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات تھے۔

یاد رہے کہ عسکری اداروں کیخلاف بات کرنے پرعمران خان کیخلاف 7 اپریل کو مقدمہ مجسٹریٹ منظوراحمد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے اسی مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY