ایران عرب ریاستوں کے ساتھ غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے تیار

0
680

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود مٹ جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں کیے گئے اقدامات سے صیہونی حکومت کو مزاحمت ختم ہونے کی غلط فہمی ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان سے ملاقات ہوئی جس میں شام کی تعمیر نو اور مہاجرین کی واپسی کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی ہوا جس میں شام کے لیے اقوام متحدہ نمائندے نے شام پر پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ اسرائیل کی جنوبی شام میں پیش قدمی اب تک جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے دریائے یرموک پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ گولان کے علاقے قلمون میں بھی بمباری کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY