سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی دگنی اور ترقی کی رفتار آدھی رہ گئی ہے، اس کی وجہ 2018ء کا متنازع الیکشن ہے، عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی بیانیہ ہے اور یہی رہے گاکہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے۔ تمام اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں باہر نکلنا ہے اور اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔ ملک میں مہنگائی دگنی اور ترقی کی رفتار آدھی رہ گئی ہے، اس کی وجہ 2018ء کا متنازع الیکشن ہے۔ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

خواجہ آصف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے 30 سالہ سیاسی زندگی میں ایسی حکومت نہیں دیکھی جو صرف 8 مہینوں میں رل جائے۔ کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کر لوں گا۔ یہاں بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کا نام ونشان نہیں، ملکی تاریخ میں اتنا بڑا فراڈ نہیں کیا گیا جتنا دس مہینوں میں کیا گیا۔ 72 سال کی تاریخ میں اتنا جھوٹ نہیں بولا گیا جتنا عمران نے بولا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY