کراچی کی عدالت نے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی نشویٰ کے کیس میں گرفتار ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل کی ضمانت منسوخ کر دی ۔
ملزمان ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچیشرقی کی عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی جس پر ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں 9 ماہ کی بیمار بچی نشویٰ لائی گئی تھی جو مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے بعد پہلے مفلوج ہوئی اور بعد میں ایک اور اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئی۔













