چین نے ہائی ریزولوشن آپٹیکل ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ “Gaofin-12 04 کو کامیابی سے خلا میں روانہ کردیا ۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیٹلائٹ کو لانگ مارچ 4B کیریئر راکٹ کے ذریعے ملک کے شمال مغرب میں Ciucuen سیٹلائٹ سینٹر سے لانچ کیا گیا، جس کے بعد سیٹلائٹ نے اپنی طے شدہ مداری پوزیشن کی جانب رخ اختیار کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ سیٹلائٹ چین کے لانگ مارچ راکٹوںمیں سے483 واں کامیاب ٹرانسپورٹ مشن تھا۔
رپورٹس کے مطابق سیٹلائٹ کا مقصد کیڈسٹری، شہری منصوبہ بندی، روڈ نیٹ ورک ڈیزائن، فصل کی پیشگوئی، ماحولیاتی انتظام، اور آفات کی نگرانی اور روک تھام میں استعمال کیا جانا ہے۔
یاد رہےکہ چین نے پہلی بار 2010 میں خلا سے زمین کا واضح مشاہدہ کرنے کے لیے گاؤفن سیٹلائٹ تیار کرنا شروع کیا تھا اور پہلا سیٹلائٹ گاؤفن-1 2013 میں خلا میں بھیجا گیا تھا۔Gaof کے 33 سیٹلائٹس، جن کے نام کا مطلب چینی زبان میں ”ہائی ریزولیوشن“ ہے، اب بھی فعال ہیں۔












