بنوں میں کتے کو گولی مارنے کے واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کے مطابق بنوں کے علاقہ جانی خیل میں فائرنگ کرکے کتے کو مارنے کے واقعہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کتے کو ایک سیاسی پارٹی کا جھنڈا پہنا کر گولیاں مار دی گئی تھیں۔
واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے۔













