ملک بھر میں ماہ رمضان کا آخری جسے جمعۃ الوداع بھی کہا جاتا ہے مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں جمعة الوداع مذہبی جوش و جذبے سے منایا ۔ اس موقع پرنماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کے لیئے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔
ملک بھر کی جامع مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔
قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم القدس بھی منایا گیا جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے












