انسداد دہشت گردی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی پنجاب کے شہر لاہور میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب گئی جہاں سے مبینہ طور پر دو دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں عبداللہ اور خالدخان شامل ہیں، گرفتار دہشت گروں سے تین کلو سے زائد بارودی مواد، 2ہینڈگرینیڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شہر میں بڑا دہشت گردی کا منصوبہ بنانا چاہتے تھے، جبکہ دہشت گردوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کا منصوبہ تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY