پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

0
572

پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے آج صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بھی بلانے کا اعلان کیا۔

تاہم حکومت نے پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 89/2 کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY