پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز سمیت دیگر امور پر نہیں جھکیں گے۔ ملٹری کورٹس کے حوالے سے مؤقف تبدیل نہیں ہو گا۔ چیئرمین نیب کیخلاف سازش کی گئی، حکومت کا دباؤ سیاسی جماعت نہیں، عدلیہ پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں، آصف زرداری اگر جیل میں ہوں گے تو تحریک انصاف کا بجٹ پاس کیسے ہو سکتا ہے، پہلے بھی ایسے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔ ہر ادارے کو دھونس اور دھاندلی کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اگر پارلیمنٹ کو اسی طرح چلایا گیا تو آمر اور نئے پاکستان میں کیا فرق ہے۔ جمہوری حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔ مریم نواز نے لنچ کی دعوت دی ہے جسے قبول کیا ہے جلد ان سے ملاقات ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کو ضرورت سے زیادہ سپورٹ نہیں کیا۔ میں شہید بینظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر قائم ہوں۔ پی ٹی ایم کے معاملے پر ہیومن رائٹس کی بات کر رہا ہوں۔ میں کہتا ہوں انہیں عدالت میں موقف بیان کرنے دیا جائے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان الگ الگ نظریہ اور منشور ہے تاہم عوام اور ملکی مسائل کیلئے مل کر چلنے کیلئے تیار ہیں۔ ملکی مسائل زیادہ ہیں، کوئی پارٹی تنہا ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی۔

SHARE

LEAVE A REPLY