بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ انڈیا نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

مانچسٹر میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ 2019ء کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ جاری ہے۔ انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو مقررہ پچاس اوورز میں جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق میدان میں اترے اور ابتدائی اوورز ذمہ داری سے کھیلے تاہم پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر انڈین گیند باز بھونیشور کمار ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر باہر گئے تو ان کی جگہ اوور مکمل کرنے کیلئے آنے والے شنکر نے امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کر کے واپس بھجوا دیا، امام الحق صرف 7 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی، ان کا یہ فیصلہ بظاہر فائدہ مند ثابت نہ ہوا۔ انڈین بلے بازوں نے اس دعوت کا خوب فائدہ اٹھایا اور پاکستانی باؤلرز کو جم کر کھیلے۔

SHARE

LEAVE A REPLY