پاکستان رینجرز(سندھ) نے کراچی کے متعدد علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 21ملزمان کو مختلف مجرمانہ سرگرمیوں پر گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم توصیف خان جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے کو گرفتار کیا جو بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔
کورنگی، زمان ٹاؤن، شارع فیصل، ماڑی پور، فیروز آباد،سولجر بازار، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور الفلاح کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
جن میں محمد کاشف، محمد الرحمن، دانش عرف کالا، محمد ریحان عرف چاچا، محمد آصف عرف یاسر، حارث احمد، عبدالماجد، محمد فیضان عرف کٹنگ، محمد جعفر حسین، ساجد، عبدالغنی عرف سہیل، عدنان، محمود خان، سید امیر حسین، سید نوید اختر، محمد کاشف، طاہر محمود، سید جواد احمد، محمد محفوظ خان اور فراز علی شامل ہے۔
ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمدکیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔












