ڈاکٹر نگہت نسیم کی کورونا ڈائری ۔۔۔قسط نمبر13‎

0
1033

 فروری19, 2020

سوشل میڈیا اور افواہیں / ایران میں پہلی کرونائی موت

ایران میں
کورونا وائرس کی وبا کا پہلا کیس
قم کے شہر میں سامنے آیا جو شام تک بچھڑ بھی گیا
ساؤتھ کوریا نے بھی
پہلی کرونائی موت کا اعلان کر دیا ہے
ادھر چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2،118 ہو چکی ہیں
جبکہ کیسوں کی مجموعی تعداد 74،576 ہوگئی ہے
صد حیرت
چین یہ کہہ رہا ہے
وہ انفیکشن پر کنٹرول کر لے گا
پر کیسے ۔۔۔ ؟
افواہوں کا بازار ایک بار پھر گرم ہو چکا ہے
یوں تو افواہیں جنوری سے ہی سفر کر رہی تھیں
پر ۔۔آجکل ۔۔۔
سوشل میڈیا پر
طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں
کئی ملکوں کے عوام
کورونا کو وبا نہیں سازش کہہ رہے ہیں
کہیں جینیاتی ہتھیار
کہیں بایئوکیمیکل وار کہہ رہے ہیں
بھلا یہ کیسے ممکن تھا ؟
امریکہ ہو کہ چایئنہ یا کوئی اور ملک
بھلا یہ کیسے ممکن تھا ؟
پہلے اپنی عوام کو وائرس کی بھینٹ چڑھائے
پھر پوری دنیا کو
خوف کے ہتھیار سے آزمائے
اور آخر میں
قبضہ کر کے سپر پاور بن جائے
یہ اسکرین پر چلنے والی کوئی فلم تو نہیں ہے
جیتے جاگتے ملکوں شہروں گھروں کی بات ہے
میرا دل
کہیں نہیں لگ رہا
اوروقت ہے کہ
اڑتی فاختہ جیسا محو پرواز ہے !

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 جنوری20 ، 2020

ایران میں کرونائی بلا !

آج صبح ہی سے فضا میں‌
سراسیمگی سی ہے
خوف کے سائے بڑھ رہے ہیں
لوگ اپنے اپنے خدا کو منا رہے ہیں
ایران نے
کورونا وائرس واقعات کی تصدیق کرتے ہی
دو اموات کی خبر دے دی
جنوبی کوریا میں
کورونا وائرس کا پہلا مریض‌آخری سانسیں لے رہا ہے
چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2،118 سے بڑھ چکی ہے
کیسوں کی مجموعی تعداد 74،576 سے زیادہ ہو گئی ہے
ہر ملک حساب کتاب میں لگا ہے
کورونائی بلا کب ان کا نشیمن اجاڑتی ہے
جوں جوں وقت گزرتا جا رہا تھا
دنیا افراتفری کا شکار ہو تی جا رہی ہے
یوں جیسے
ہر زمین اپنا آسمان الگ کر رہی ہے

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY