جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا کوئی سیاسی حل ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بات برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے حاشیے میں یورپی ممالک کی حکومتوں کے پالیسی مشیران کے اجلاس میں کہی۔

ميرکل کے بقول یہ فطری بات ہے کہ سبھی کی طرح وہ بھی پریشان ہیں اور سفارتی مذاکراتی عمل ہی میں اس بحرانی صورت حال کا حل پوشیدہ ہے۔ میرکل نے سیاسی حل کے حوالے سے جاری کوششوں کی تفصیلات کی وضاحت نہیں کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY