عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص بن گئے۔

فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو 627 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص ہیں جبکہ ان کے دیرینہ حریف 502 ملین سے زائد فالوورز کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وقتاََ فوقتاََ اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے یادگار لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

پرتگال کے معروف فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو انسٹاگرام پر مارکیٹنگ کی پوسٹ کر کے فٹبال سے زیادہ کما رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال سے اب تک کروڑوں ڈالر زیادہ معاوضہ وصول کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ برس فٹبال کھیل کر 3 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا جبکہ وہ انسٹاگرام سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالر وصول کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو اسپانسرڈ پوسٹ کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کمالیتے ہیں اور وہ اب تک سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں رونالڈو کے بعد ارجنٹینیا کے فٹبالر لیونل میسی ہیں جو سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سالانہ کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY