وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کردار کی تعریف کردی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں اسد قیصر نے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کےقیام کے لیے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔
انہوں نےوزیراعظم اس حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ امید ہے ایوان میں ہم آہنگی کو قائم رکھنے کےلئے تمام جماعتوں کا تعاون حاصل ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بجٹ سیشن میں اپوزیشن کے احتجاج اور پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بہتر انداز میں حل کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پرسکون انداز سے چلنے پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ میں جمہوری اور اخلاقی اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے لئے ایوان میں تمام ممبران برابر ہیں۔












