طالبان نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور میں شریک ہوں گے۔ یہ مذاکراتی مرحلہ رواں مہینے کی انتیس تاریخ سے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گا۔ مذاکرات میں شرکت کی تصدیق طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بذریعہ ٹویٹ کی ہے۔ قبل ازیں ہفتہ بائیس جون کو افغانستان کے لیے مقرر خصوصی امریکی مندوب نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نئے راؤنڈ کی یہی تاریخ بتائی تھی۔ انہوں نے نئے مذاکراتی عمل کے حوالے سے کہا کہ فریقین اس عمل میں تیز پیش رفت کے خواہش رکھتے ہیں۔ طالبان اور امریکا کے درمیان اب تک مذاکرات کے سات دور مکمل ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY