فرانس کے دارالحکومت پیرس میں زوردار دھماکے سے 30 افراد زخمی ہوگئے، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دو افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ دھماکا گیس لیکج سے ہوا، وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے ک ہدایت کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا جبکہ متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY