ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب بھی بات چیت کے عمل میں شریک ہونے کی حامی بھرے تو اُن کا ملک مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
ظریف کا یہ بیان نیوز ایجنسی آئی آر آئی بی نے جاری کیا ہے۔ ظریف کے مطابق ایران ویسے بھی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے کبھی بھی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا۔












