سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سرکاری وکلا صفائی مقرر

0
825

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وکلا کے نہ آنے پر اسٹیٹ ڈیفنس کونسل کو بطور وکلا صفائی مقرر کر دیا۔

سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عمران خان اور بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے آج بھی عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ملک عبدالرحمان بانی پی ٹی آئی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے جبکہ یونس شاہ محمود قریشی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے، دونوں سرکاری وکلا ملزمان کی جانب سے بطور وکیل صفائی پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں
سائفر کیس میں عمران کو 14 سال قید یا سزائے موت دلوانے کی کوشش کریں گے: سرکاری وکیل
سائفر کیس: وکلا صفائی کے مسلسل پیش نہ ہونے پر جج برہم، سماعت کل تک ملتوی
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسٹیٹ کونسل ملزمان کی نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے۔

عدالتی فیصلے پر شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے اور انہوں نے جیل کے کمرہ عدالت میں اسٹیٹ ڈیفنس کونسل یونس شاہ سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے مسلسل پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY