اے سی سی نے کہا ہے کہ فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل ہی سے ملے گی۔
محسن نقوی اور دیگر عہدے دار اختتامی تقریب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے، محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں۔
اے سی سی کے مطابق محسن نقوی نے سری لنکا کی ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔
بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ایشین کپ ویمن ٹائٹل جیتا تھا۔ تقریب ختم ہوگئی، بھارتی ویمن ٹیم ٹرافی لینے نہیں آئی۔
بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔
محسن نقوی اس مرتبہ انتظار کرنے کے بجائے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئے۔
بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھی، بھارت نے شرفا کے کھیل جینٹلمینز گیم کرکٹ کو ایک بار پھر نفرت کی سیاست کی نذر کر دیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا، ٹرافی فاتح بھارتی ٹیم کو دینے کے لیے دستیاب تھی، بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کو بھی تنازع کا شکار بنا دیا، بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کے مہمانِ خصوصی تھے، تاہم بھارتی ٹیم نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد تقریب تقسیمِ انعامات متنازع ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے اور سری لنکا کو کامیابی کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 111 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھو نے 36 جبکہ نیلکشیکا سلوا نے 22 رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز بھارتی بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکیں۔












