امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو دہشتگردی کے الزام میں سزا سنادی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود نے داعش کیلئے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کیا تھا، وہ منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کیلئے کام کر رہا تھا۔
ڈاکٹر محمد مسعود نے جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کیلئے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔












