سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے اپنے خط میں استدعا کی ہے کہ حکومتِ پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب اور تمام متعلقہ ادارے نواز شریف کے معائنے کی اجازت دیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نواز شریف کے ناصرف روزانہ کی بنیاد پر معائنے بلکہ جب ضرورت ہو تب معائنے کی اجازت دی جائے، علاج کسی بھی شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے اپنے خط میں یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ انہیں چیف سیکریٹری کی جانب سے پچھلے 4 خطوط کا بھی اب تک جواب نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، وہ دل کے عارضے سمیت دیگر کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔












