جنہوں نے پیسہ چوری کیا وہ تقریر کیسے کرسکتے ہیں ، عمران خان

0
566

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی خسارے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے، جنہوں نے عوام کا پیسا چوری کیا وہ اسمبلی میں آکر تقریریں کیسے کرسکتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ،وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی اے سی میں وہ بھی بیٹھ جاتاہے جس پر اربوں روپےکی چوری کاالزام ہے، برطانیہ میں کسی پر عوامی پیسا چوری کرنے کا دھبہ بھی لگ جائے تو وہ پارلیمنٹ میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت اس لیے گری کہ حکومت کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا، ملک میں روپے کی قدر گرنے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ بھی ہے، پیسہ اس لیے باہر گیا کہ جب صاحب اقتدار پیسا چوری کرکے باہر لے جائيں تو پھر کسی اور کو کیسے روک سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کا بیرون ملک دس ارب ڈالر پڑا ہے، زرداری فیملی کی اومنی گروپ ، جعلی اکاؤنٹس سے چیزیں سامنے آرہی ہيں۔

اپوزيشن لیڈر کی فیملی کی جو چیزیں سامنے آئی ہیں یہ کس منہ سے ڈالر پر بات کرسکتے ہیں، اصل ذمہ دار تو یہی لوگ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سوچیں کیسے ہم نے اپنی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں کہ کس طرح انہوں نے بجٹ سیشن میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کا بارہواں کھلاڑی حکومت گرانے کے لیے سب کو اکٹھا کرلیتاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY