ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والی مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2023ء میں مہنگائی میں 1 اعشاریہ72 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 38 فیصد ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 83 فیصد رہی۔
اگست میں ٹماٹر، مصالحہ جات، انڈے، چینی، گندم کی مصنوعات، آلو، چاول، مائع ایندھن، موٹر فیول، بجلی، ٹرانسپورٹ کرائے اور پوسٹل چارجز میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں ٹماٹر 75 اعشاریہ 3، مصالحہ جات 16اعشاریہ9، انڈے 16 اعشاریہ 2، چینی 9، خشک دودھ 5 اعشاریہ5، گندم کی مصنوعات 5، آلو 4 اعشاریہ3، چاول 2 اعشاریہ 6، مائع ایندھن، موٹر فیول کی قیمت 8 اعشاریہ 2 اور بجلی چارجز 1 اعشاریہ37 فیصد بڑھ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست میں شہروں میں ٹرانسپورٹ کرائے 22 فیصد اور پوسٹل چارجز 20 فیصد بڑھے۔
رپورٹ کے مطابق اسی طرح ایک سال میں سگریٹس 117 اعشاریہ 4، آٹا 99 اعشاریہ 6 اور چائے 94 اعشاریہ 5 فیصد مہنگی ہوئی۔
سالانہ بنیادوں پر چینی 70 اعشاریہ 6، چکن 67 اعشاریہ5، چاول 66 اعشاریہ 8 فیصد مہنگے ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گندم 64 فیصد، آلو 59 اعشاریہ7، گندم کی مصنوعات 59 فیصد اور گیس چارجز 62 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق گھریلو سامان 40 اعشاریہ 3 فیصد، گاڑیوں کے آلات 4 اعشاریہ 6، تعمیراتی سامان 26 اعشاریہ 5 فیصد اور بجلی چارجز 8 اعشاریہ 24 فیصد بڑھے۔












