پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آرٹی ایس کی گود میں بیٹھ کرحکومت میں آئی اب میدان میں آئے،اس الیکشن کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا، نواز شریف نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی، یہ مفاہمت ہی تھی جو پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے دی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی،
یہ مفاہمت ہی تھی جب 2014میں نوازشریف نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواہ میں حکومت بننے دی، ہم چاہتے تو حکومت نہ بننے دیتے، ہم نے بلوچستان کے لوگوں کووہاں حکومت بنانے کا حق دیا، ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتوں کے راستے کھلے ہوں، نوازشریف نے کبھی راستے بند نہیں کئے۔
پی ٹی آئی آرٹی ایس کی گود میں بیٹھ کرحکومت میں آئی، اب پی ٹی آئی مقابلہ کرنے میدان میں آئے، اس الیکشن کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا، پی ٹی آئی جھوٹی ترین جماعت ہے، ان سے بات نہیں ہوسکتی۔
مزید برآں پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی اپیلیں کل دائر نہیں ہوئیں، یہ پانچ سال پہلے کی دائر ہیں، ہمیں نہیں چاہتے کہ نیب کے کندھے پر رکھ کر ہمیں ریلیف دیا جائے، نوازشریف نیب کے ملزم تھے، نوازشریف پیش ہوگئے تو پھر وہ کیسے اشتہاری ہوگئے؟جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل حاضر ہوئے بندے کو بھی اشتہاری کہہ رہے ہیں؟ نوازشریف کے کورٹ آرڈر میں لکھا کہ وہ عدالت میں سرنڈر کریں ، نوازشریف کیس میں کوئی سہولتکاری نہیں ہے، ہماری اپیلیں پہلے سے دائر ہیں، حفاظتی ضمانت ہر شہری کا حق ہے، مثالیں موجود ہیں، اعظم نذیر تارڑ نے بھی کہا کہ ہمارا کیس میرٹ پر سنا جائے۔
عمران خان کے دور حکومت میں نیب کو انڈر رکھا گیا، طیبہ نامی خاتون کا کیس سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ العزیزیہ کا کیس میرٹ پر بڑا فٹ کیس ہے، ہم قانون کے مطابق بتارہے کہ ہمارے خلاف کوئی چیز نہیں ہے۔ نوازشریف کو اپیل کا حق عدالت نے دیا تھا کہ واپس آئیں ان کو حق ملے گا۔ عدالت کو بھی کہا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور میرٹ پر فیصلہ دیا جائے۔












