امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر کم جانگ ان کو ڈی ملٹریزاڈ زون میں ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔

شمالی اورجنوبی کوریاکےدرمیان غیرفوجی علاقہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔

شمالی کوریاکےسربراہ اورجنوبی کوریا کے صدر کی پہلی ملاقات بھی ڈی ایم زیڈ پرہوئی تھی۔ جبکہ امریکا کے صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ سےہنوئی میں ایک ملاقات کرچکے ہیں تاہم دونوں ملکوں کےتعلقات میں نمایاں بہتری نہیں لائی جاسکی۔

صدرٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ جی ٹوئنٹی اجلاس کےبعد جاپان سے جنوبی کوریاجارہے ہیں اور اگر شمالی کوریا کے سربراہ چاہیں تو وہ سرحدی علاقہ میں انہیں ہیلو کہنے کے لیے مصافحہ کرسکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہےکہ ایٹمی ہتھیارختم کرنے سے پہلے شمالی کوریا پابندیوں کاخاتمہ چاہتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY