پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوری نظام کو برقرار رکھنے کیلئے ہر کسی حد تک جانے کا اعلان کر دیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کہتے ہیں کہ ایک سوچ ملک میں پارلیمانی نظام کو ختم کرکے ایوب خان کا نام نہاد نظام لانا چاہتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا کہ ایک سوچ ملک میں پارلیمانی نظام کا خاتمہ کرکے ایوب خان کا نام نہاد نظام لانا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی سمیت ہر جمہوریت پسند پارٹی اٹھارویں آئینی ترامیم کو ختم کرنے نہیں دے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY