دیر سےجاگنے والوں میں مرنے کا امکان دس فیصد زیادہ

0
1122

ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ دیر سےجاگنے والوں میں مرنے کا امکان دس فیصد زیادہ ہوتا ہے

 جن لوگوں میں صبح دیر سے اٹھنے کا رجحان پایا جاتا ہے ان کے قبل از وقت مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔چار لاکھ 33 ہزار لوگوں پر کی جانیوالی تحقیق سے پتہ چلا کہ صبح جلد اٹھنے والوں کی نسبت رات کو دیر تک جاگنے والوں میں مرنے کا امکان دس فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ دیر سے اٹھنے والے کئی قسم کے دماغی اور جسمانی امراض میں زیادہ آسانی سے مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یہ تحقیق کرونو بیالوجی انٹرنیشنل نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY