چین میں خواتین کی سالانہ ڈریگن بوٹ ریس

0
926

چین میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں درجنوں خواتین نے بھرپورشرکت کی اور کشتیاں چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

ٹورنامنٹ میں چین و مختلف ممالک کی خواتین کھلاڑیوں کی چار ٹیموں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگائی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس تین روزہ مقابلے کے آخری روز کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف سو،دو سو، اور پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔

اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادموجود تھی جنہوں نے نا صرف اس ایونٹ کو انجوائے کیا بلکہ خواتین کھلاڑیوں کی مہارت کی خوب داد دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY