کیا لاہور ریڈیو کی بربادی کا منصوبہ ریڈیو پاکستان کی تباہی کی طرف پہلا قدم ہے ؟ آٹھویں قسط
کیا یہ سب وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات کی منظوری سے ہو رہی ہے؟
تحقیقاتی رپورٹ۔ وقائع نگار اور مقامی چشم دید لوگوں کے بیانات پر مبنی
مرتب، حافظ نثار محمد۔لاہور
گزشتہ قسط میں بات یہاں ختم ہوئی تھی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح مردہ ٹرانسمیٹروں کی وجہ سے لاہور ریڈیو کی نشریات کا دائرہ حد سے زیادہ محدود ہو چکا ہے۔ کیا کوئی سروے ہوا ہے کہ پوڈکاسٹ کتنے فیصد آبادی سنتی ہے اور اسی طرح کثیر سرمائے سے بننے والا انگلش چینل کتنا سنا جاتا ہے
موجودہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وفاقی حکومت اور مملکت کے اداروں کو فی الفور ریڈیوپاکستان کو تباہ کرنے پر تلے عناصر پر گرفت کرنی پڑے گی۔ ریڈیوپاکستان دراصل آوازپاکستان ہے اور اس ادارے کے گلے کو دبوچے مفاداتی گروہ سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔
بات کو آگے بڑھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گزشتہ قسط تیار ہو چکی تھی جب وزارت اطلاعات کے یہ احکامات سامنے آئے جسے شاید عالمی اخبار کے علاوہ کسی اور اخبار نے شائع کیا ہو کہ جس بدعنوانی کی دلدل میں پاکستان دھنسا ہوا ہے اس میں ایسی خبر معمولی خبر لگتی ہے
ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان کی کردہ دو انجینئرزکی بے ضابطہ ترقیاں مسترد
باوثوق ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے دو انجیںئرز یاسر مصطفیٰ اور غلام مجدّد کو پچھلے سال ماہِ اکتوبرمیں ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے ہر قسم کی سینیارٹی کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے بے جا ترقی دی تھی ۔سالِ رواں جنوری کےاوائل اور پھر 15 جنوری کو وزارتِ اطلاعات ونشریات نے اس بے ضابطگی کا نوٹس لیتے ہوئے ان دونوں انجینئروں کی بے ضابطہ ترقی کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

غلام مجدّد
یاد رہے کہ مذکورہ غلام مجدّد پچھلے ادوار میں بھی اْس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان مرتضیٰ سولنگی کے ذاتی ایماء پر ڈائریکٹر انجینئرنگ کے بے ضابطہ عہدےسے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں اور اب بھی موجودہ ڈی جی کے بااعتماد مشیروں میں شامل ہیں اور لاکھوں لاکھوں روپے کے غیر اعلانیہ کام ڈی جی اس سمیت ایسے ہی لوگوں سے کرواتے ہیںریڈیو پاکستان اپنے محدود فنڈز کے ساتھ تنگی ترشی سے زندگی گزار رہی تھی۔لیکن اس ناگفتہ بہ مالی وسائل کے باوجود ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے گذشتہ سال ماہ جون میں گورنمنٹ کے بنیادی تنخواہوں کے نظام کو اپنانے کی کوشش کی اور من و عن اس نظام کو اپنایا گیا۔
اس فیصلے اور پہلے سے موجود مالی بحران کیوجہ سے ریڈیو پاکستان کے 4ھزار سے زائد پنشنرز کو ایک مسلسل عذاب میں ڈال دیا گیا۔دوسری جانب شنیدن ہے کہ منسٹری آف فنانس نے متنبہ کیا ہے کہ اضافی گرانٹ کے لئے کوئی بھی محکمہ یا وزارت اس غرض کے لئے ان کے پاس آنے سے باز رہیں۔اس مالی عذاب کے باوجود ڈی جی ریڈیو طاہر حسین تبدیلی کے نام پر لاکھوں روپے ایسے منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں جن میں انکے خاندانی بزنس کا فائدہ ہے اور ان میں سرفہرست کال سینٹرز کا بزنس ہےضرورت ہے کہ وزارت اطلاعات اور حکومت ان بدعنوانیوں اور بدعنوانیوں کا فوری نوٹس لے اس سے پہلے کہ واپسی کا کوئی راستہ نہ بچے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو کتنے ہی معاملات میں سے ایک معاملہ تھا جو انجام کو پہنچا موجودہ سربراہ ریڈیو طاہر حسن کے چند ماہ ہی کے دور ایسے درجنوں واقعات ہیں جنکی اگر تفتیش کی ئے تو یہ چند ماہ عشروں پر بھاری ہونگے
جب جوتیوں میں دال بٹنے لگے تو پھر اکثر اوقات ھنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹتی ہے۔ ان محاورں کی عملی شکل ایک شاہکار کی صورت صدر دفتر ریڈیوپاکستان کے چوتھے فلور پر آویزاں ہے۔ وزارت اطلاعات سے یہاں نازل ہونے والے بابو اپنے مصاحبین کے جلو میں جب یہاں تخت نشیں ہوتے ہیں تو ادارے کے اندر موجود وارداتئیے بھی حضور کا اقبال انتہائی بلند کرنےمیں سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں۔ یہ وارداتئیے اچھی طرح جانتے ہیں کہ بابو لوگوں کی قابلیت کتنی ہے اور کیسے صاحب کو خوش کرنا ہے۔ مقصد نئے پراجیکٹس کی آڑ میں اپنے حصے کے پیسے بٹورنا اور صاحب کی مونچھوں پر ملائی لگا کر انہیں بھی اس فیض خاص سے شاد کرنا ہوتا ہے۔
ریڈیوپاکستان کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل کے آنے پر یہ کھیل پھر کھیلا گیا، تبدیلی اور ترقی کے نام پر پنڈی ، لاہور اور اسلام آبادکے سٹیشنوں پر جو دھماچوکڑی مچی اس کا ماحصل اپنے فائدے اور ترقیاں تھیں۔ جواز یہ گھڑا گیا کی کچھ انجینئر حضرات اتنےزیادہ کوالیفائیڈ ہیں کہ وہ اپنے موجودہ عہدے اور سکیل میں فٹ نہیں بیٹھ رہے اس لیئے بادشاہ سلامت ان غیر معمولی لوگوں کو ہر قانون ضابطے کے بغیر اگلے سکیل میں ترقی دے دیں۔ پھر بادشاہ سلامت نے ہر طرح کی سینیارٹی کو پچھاڑتے ہوئے ان افسران کو مزید بڑا افسر بنانے کا نادر شاہی حکم داغ دیا۔

یاد رہے کہ دوسرے سرکاری محکموں کی طرح ریڈیوپاکستان میں بھی اعلی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر خصوصی الاونس دیا جاتا ہے اور اس وقت بھی کئی پی ایچ ڈی ہولڈر مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ ریڈیوپاکستان میں ہونے والی نوسر بازی کے بعد باقی لوگ بھی اپنی ڈگریاں اور تمغے لیئے کود پڑے اور بات خاصے اوپر تک جا پہنچی۔ اس فیصلے کی وجہ سے اپنی سینیارٹی سے محروم ملازمین نے جب عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا تو اپنی کھال بچانے میں ماہر بڑے افسران نےمعاملہ منسٹری بجھوا کر انتظار فرمائیے کا بورڈ آویزاں کردیا۔
ایک انتہائی غلط اور خلاف قانون کام کو بھلا کون تحفظ دے، منسٹری نے بھی ٹکا سا جواب دے دیا جس کے نتیجے میں ایک سرکاری خط کے ذریعے غلط اور خلاف قانون ترقیاں منسوخ کرتے ہوئے وارداتیوں کو پرانے سکیلوں اور عہدوں پر اسی تنخواہ پر کام کرنے کا کہا گیا ہے جس پر وہ تازہ وادات سے پہلے کام کررہے تھے۔ اس سارے سکینڈل میں اصل نقصان ادارے یعنی ریڈیوپاکستان کا ہوا جہاں ایک جانب ملازمین کو تنخواہیں اور پینشنرز کو پینشن نہیں مل رہی لیکن نئے پراجیکٹس کی آڑ میں لاکھوں کروڑوں روپے اڑا دئیے گئے۔
تازہ ترین معاملہ ڈائریکٹر پروگرام کی اہم ترین پوسٹ کا ہے جسے تضحیک کا نمونہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے اور افسوس ریڈیو کے شعبہ پروگرام کے ان لوگوں پر بھی جو بولنے سے معذور ہیں اور اپنے حق کے لیئے بھی آواز نہیں اٹھا سکتے۔ دنیا بھر کو مائیکروفون سے انسان حقوق کا درس دینے والے اپنے حقوق سے محروم ہیں
کراچی ریڈیو کے سربراہ منظور کامران کو جس طرح سے احکاماتی خط میں جس زبان میں اس عہدے پر متعین کیا گیا ہے پہلے تو منظور صاحب کو ایسی اندھی گونگی لنگڑی تعیناتی سے انکار کر دینا چاہیئے تھا کہ ایسے اہم عہدے کو ذلیل کر کے رکھ دیا گیا، اس سے قبل اس عہدے پر ایک خاتون نے کئی برس اسی طرح کام کیا ہے گویا ریڈیو پاکستان کا یتیم ترین شعبہ پروگرام کا ہی ہے۔ اس ڈائریکٹر پروگرام کے عہدے کی تذلیل کے حوالے سے اگلی رپورٹ میں قدرے تفصیل لکھیں گے

منظور کامران
ریڈیو پاکستان کا اپنے محدود فنڈز کے ساتھ تنگی ترشی سے گزر بسر ہو رہا تھا ۔لیکن اس ناگفتہ بہ مالی وسائل کے باوجود ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے گذشتہ سال ماہ جون میں گورنمنٹ کے بنیادی تنخواہوں کے نظام کو اپنانے کی کوشش کی اور من و عن اس نظام کو اپنایا گیا۔ اس فیصلے اور پہلے سے موجود مالی بحران کیوجہ سے ریڈیو پاکستان کے 4ھزار سے زائد پنشنرز کو ایک مسلسل عذاب میں ڈال دیا گیا۔ دوسری جانب شنیدن ہے کہ منسٹری آف فنانس نے متنبہ کیا ہے کہ اضافی گرانٹ کے لئے کوئی بھی محکمہ یا وزارت اس غرض کے لئے ان کے پاس آنے سے باز رہیں۔
لاہور ریڈیو کے حوالے سے ایک اور بد انتظامی اور بدعنوانی کہ یہاں کے برسوں پرانے خوبصورت درخت محکمہ جنگلات کو مطلع کیئے بغیر کٹوا دیئے گئے ہیں،کاش یہ ظلم کرنے والوں کو علم ہوتا کہ ان درختوں کے سائے تلے کیسا کیسا گوہر نایاب بیٹھا کرتا تھا کہ گرمیوں کی دھوپ یہ شجر سایہ دار لاہور ریڈیو کی پہچان تھے
دروغ پر گردن راوی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر ڈی جی طاہر حسن چھوٹا بھائی نعمان نیاز پی ٹی وی میں ڈائریکٹر سپورٹس ھے ۔جس پہ کروڑں کے غبن کے کیس ھوئے لیکن سب معاف ھو گئے ۔ یہ بھی کہا جاتا ہے ڈی جی کی بیگم ایف ایم 101 پہ آتی ہیں جسے خصوصی پروٹوکول دیا جاتا ھے ۔۔ اس کا ایک اور بھائی انگلش چینل پہ کام کرتا ھے اور بزنس بھی لاتا ھے ۔۔ جسے 20 فیصد کمیشن دیا جاتا ھے ۔ اگر یہ سب باتیں جھوٹ ہیں طاہر حسن کے خلاف پروپیگنڈہ ہیں تو وہ کم از کم ایک بار تردید کریں
آج کی تحریر ختم کرنے سے پہلے ایک ای میل من و عن قارئین کے لیئے پیش کرتے ہیں جو لاہور ریڈیو سے مائیکروفون پر بولنے والے ایک کارکن نے عالمی اخبار کو ارسال کی ہے۔ ظاہر افسران کے منفی رویوں اور تادیبی کاروائی کرنے کی روایت کے پیش نظر ہم لکھنے والے کا نام شائع نہیں کر رہے۔ یہ ایک تحریر پورے لاہور کے نشریاتی مرکز بلکہ پورے ادارے کی ناگفتہ صورت حال کا پتہ دیتی ہے کیونکہ کسی بھی ادارے میں وہ کارکن افسران کے منفی رویوں کا نشانہ بنتے ہیں جو ادارے کی ظلم و زیادتی سامنے لاتے ہیں۔ لیجئے یہ مختصر سی تحریر پڑھیں
السلام وعلیکم ۔ سر میرا نام ،،،،،،، ہے اور میں لاہور ریڈیو پر ،،،،بجے سے ،،،،،بجے کا پروگرام کرتی ہوں ۔آج کل تبدیلی کے نام پر یہ تاریخی ریڈیو لاہور جس مشکل اور من مانی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اسکی وجہ سے کام کرنے کو جی ہی نہیں چاہتا اور سارا ماحول ہی خاموشی میں ڈوبا ہوا رہتا ہے ، میں دو گھنٹے کے شو کے بعد اکثر سوچتی ہوں کہ اس ادارے کو کس کی نظر کھا گئی اور چند ہی ہفتوں میں یہ سب کیا ہوا جس کا نشریات سے کوئی تعلق نہیں بظاہر ان تبدیلیوں کے عزائم کچھ اور لگتے ہیں ۔ اس دفتر کی حالت یہ ہے کہ نصف دن کے بعد پروڈیوسر آتے ہیں اور یہ معمول کی بات ہے ریڈیو اکثر خالی ہی پا یا جاتا ہے ۔سب لیٹ ہی آتے ہیں ۔بس میزبان ہی آتے ہیں جس نے پروگرام کرنا ہو۔ ویسے اکثر وہ بھی نہیں آتے اور اس کی وجہ تنخواہوں کا نہ ملنا ہے ۔اج کے اس دور میں ہم مفت میں کام کر رہے ہیں ۔سو اکثر اوقات ریڈیو سے بیک ٹو بیک میوزک ہی نشر ہو رہا ہوتا ہے ۔
کچھ عرصہ قبل سنا تھا کے معاوضہ ڈبل ہو گا سب نے شکر کیا چند روز پروگرام بھی کچھ بہتر ہوئے ۔مگر اب پھر سے نا امید ی چھا رہی ہے ۔
سر وہ کہتے ہیں نہ کہ تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے۔تو بس اب میزبان کیا کریں ۔
ریڈیو کا ریسیپشن روم بھی اپنی بے بسی کی تصویر ہے جو ہر آنے جانے والے کو اداس نظر وں سے دیکھتا ہے۔پیغام دیتا ہے کہ کوئی تو ادھر بھی دیکھے۔۔۔۔ کیونکہ کبھی ہم بھی خوبصورت تھے ۔۔۔۔
اللہ جانے کیا اب حالات کبھی اچھے ہونگے یا نہیں۔

ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو تازہ ترین دھمکیوں کے سلسلے شروع ہو چکے ہیں اور اب ایک حکمنامہ ابھی جاری ہوا کہ تمام ملازمین سوشل میڈیا کے اپنے اکاونٹ صدر دفتر کو مطلع کریں۔ پاکستان میں یوں لگتا ہے کے جی بی کی حکومت ہو گئی ہے۔ قانون کے مطابق کوئی کسی کا ذاتی سوشل اکاونٹ نہیں لے سکتا ہاں سرکاری یا ادارہ جاتی اکاونٹ تک رسائی کا اختیار ہے، اس پر مزید بات ہو گی ضرور، ریڈیو ملازمین کو ان مظالم کے خلاف اٹھنا ہو گا ورنہ سانس لینے کے لیئے بھی اس مافیا کی اجازت درکار ہو گی۔ حکنامے میں تنخواہ روکنا دھمکی کے زمرے میں آتا ہے، واہ رہے انکے مشیران باتدبیر

موجودہ ڈی جی کے بزنس کے بارے میں چلتے چلتے جانتے جائیں کہ قانون کے مطابق یہ مفادات کا ٹکراو ہے جسے کنفلکٹ آف انٹرسٹ کہتے ہیں۔ ان بزنس کے بارے میں مکمل تحقیق کے بعد کسی وقت الگ تحریر لکھیں گے
he is engaged in the business of adhesives solutions, Call centers property development and hosiery
آج کی تحریر یہیں تک باقی باتیں اگلی نویں قسط میں ہو نگی اور ہم اس سلسلے کو دس اقساط میں ختم کریں گے لیکن ریڈیو کی بد انتظامی اور بدعنوانی کو سامنے لاتے رہیں گے مختلف انداز میں














شائد تیرے دل میں اترجائے میری بات ۔۔آمین ثمہ آمین