الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 سے ہو رہا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد میں حلقہ بندی کا کام 13 اکتوبر 2026 تک مکمل ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلے سے متعلق 7 اگست تک حلقہ بندی کمیٹی کو مطلع کریں گی، پنجاب کی حتمی حلقہ بندی 17 اگست کو شائع کی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی اشاعت کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کیلئے پنجاب حکومت سے مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر طرح سے تیار ہے۔
انھوں نےکہا الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں حلقہ بندی مکمل کرچکا ہے۔ صوبے میں مزید 7 اضلاع میں حلقہ بندی کا کام جاری ہے۔













