سعودی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ 15 افراد ان 32 لوگوں میں شامل تھے، جنھیں 2013 میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ان 32 گرفتار افراد میں سے 30 سعودی، ایک ایرانی اور ایک افغان شہری شامل تھا۔

رائٹرز کے مطابق بقیہ 17 افراد کے ٹرائل سے متعلق کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آئیں

SHARE

LEAVE A REPLY